KIWI Fr کیوی پھل

 

KIWI       کیوی

KIWI FRUIT       کیوی پھل 

تعریف

 

یہ پھل  چیکو سے ملتا جلتا ہے. باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے اور کالے رگ کے چھوٹے چھوٹے بیجوں پر مشتمل کھٹ مٹھا  اور لذیذ  پھل ذائقے میں ہلکا ترش ہوتا ہے.اس پھل کیوی کا آبائی وطن چین ہے.  چینی زبان میں اس پھل کو یانگ تاؤ کہتے ہیں . کیوں کہ یہ بہت کم جانا جا تا تھا اس لئے اس کا نام 1959 میں کیوی ایک مشہور جانور کے نام سے منصوب کیا گیا . یہ پھل چائینہ سے مغربی ممالک پہنچا ، مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے .اب یہ پھل پاکستان میں بھی اسانی سے ہر فروٹ والے کے پاس مل جاتا ہے.مہنگا پھل ہے لیکن غذائیت سے بھر پور ہے۔ 

غذائی اعتبار سے اس پھل کو دنیا بھر میں بےحد اہمیت حاصل ہے، کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جوانسان کو توانائی فراہم کرتے ہیں 

ا ور  غذائیت دیتے ہیں۔

فوائد:

اس پھل میں اتنے فوائد ہیں کہ ہرانسان کو اسے استعمال کرنا چاہیئے. اس میں بہت سار فوائد چھپے ہوئے ہیں کیوی ذائقے میں ترش اور میٹھا ہوتا ہے یعنی اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اس پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پاہا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے، وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کیوی میں وٹامن ای، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فولیٹ کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید اجزاء ہیں۔

دمہ اور سانس کی تکالیف     :

یہ پھل دمہ کے مریضوں کے لئے بہت مفیدہے.  اس کے علاوہ سانس کی تمام بیماریوں ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔  اگر آپ دمے کے مرض سے نجات چاہتے ہیں تو کیوی کو ہفتے میں 2 سے 3 بار لازمی استعمال کریں۔

معدہ  ،  آنتیں    اور  ہاضمہ   :

 اس پھل میں  فائبروافر موجود ہوتا ہے خوراک کو ہضم کرنے  اور ہاضمے سے جُڑے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیوی آنتوں اور معدے کے لئے بھی مفید ہے. کیوی میں ایکٹین ڈین نامی ایک  جز ہوتا ہے جس میں پروٹین کو ہضم کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے. اسی وجہ سے     یہ آنتوں کےا مرض میں مبتلا افراد کو بھی  بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔

کینسر   :

 کینسر میں مفید ہے  کیوی کا استعمال کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی مفید ہے تحقیقات کے مطابق کیوی منہ کے کینسر سے بچاتا ہے اس میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے اور کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

امراض ِ قلب   :

 امراضِ قلب میں میں بھی فائدہ مند ہے. کیوی میں پوٹاشیم بہت زیادہ  ہوتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے ضروری غذائی جُز ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صرف یہ غذائی جُز دل کی بیماریوں کے خلاف ڈرامائی طور پر حفاظتی اثر ڈال سکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ کیوی کا استعمال امراضِ قلب سے چھٹکارا پانے کے لئے بےحد فائدے مند ہے۔ بلڈ پریشر کو بھی درست کرتا ہے ۔کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔

ذیابیطس     :

ذیا بیطس  کے مریضوں کے لئے مفید ہے. 100 گرام کیوی میں صرف 5 گرام گلوکوس ہوتا ہے جو کہ اسے شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین پھل کے طور پر پیش کرتا ہے. کیوی بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے کیوی پانی سے بھرپور پھل ہے جو اسے شوگر کے مریضوں کے لئے مفید بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں گلیس مک انڈکس بےحد کم ہوتا ہے جبکہ میٹھا کھانے کی خواہش بھی پوری ہو جاتی ہے۔

نیند کی کمی    :

اس پھل کے کھانے سے اپ کی نیند کی کمی ختم ہو جاتی ہے اور اپ کو بہت سکون کی نیند انا شروع ہو جاتی ہے۔

مٹاپا  :

چربی کو ختم کر کے موٹا پہ سے نجات ملتی ہے۔

حمل   :

جن عورتوں کو حمل نہ ٹھہرتا ہو یا ہوتا نہ ہو تو اس کا استعمال حمل میں مفید ثابت ہو سکتا ہے ،حمل والی عورت اسے کھائے تو بچہ صحت مند اور تندرست پیدا ہوتا ہے .

میرا ہر انسان کو مشورہ ہے کہ اپ اس پھل کو روزانہ 2 ، 3 پھل لازمی کھائیں یا کم از کم ہفتے میں ایک بار لازمی کھائیں .

اللہ پاک اپ سب کی صھت کی حفاظت فرمائے ۔اور اپ کو نیک کام کرنے اور تمام دینی فرائض ادا کرنے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے آمین

حکیم غلام یٰسین آرئیں کہروڑ پکا .

فاضل  ِا لطب  والجراحت  

   نیشنل کونسل فار طب وفاقی وزارتِ صحت حکومت ِ پاکستان 

Comments

Popular posts from this blog

Unani Medicine